اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے صدر نے موصل کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرنے کے فوجی آپریشن میں عوامی رضاکارانہ فورسز الحشد الشعبی اور پیشمرگہ کی شرکت کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت آزاد کُرد ریاست کے قیام کیلئے سازگار ماحول میسر نہیں ہے.
صدر فواد معصوم نے کہا کہ عراقی شہر موصل کو دہشتگردوں کے قبضے سے چھڑانے کے آپریشن میں رضاکارانہ فورسز الحشد الشعبی اور پیشمرگہ تحریک شرکت کریں گی تاہم یہ فورسز بعض معاملات کی وجہ سے موصل میں داخل نہیں ہوں گی.
عراقی صدر نے رضاکار فورسز الحشد الشعبی اور پیشمرگہ کے خلاف بعض علاقائی ممالک کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ علاقائی ریاستیں اپنے درمیان اختلافات کے باعث عراقی کی عوامی فورسز پر الزامات عائد کر رہی ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت عراق کو عوامی رضاکارانہ فورسز کی ضرورت ہے مگر یہ ضرورت ہمیشہ یا طویل مدت کے لئے نہیں ہوگی.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲